غازی پور: اترپردیش کے ضلع غازی پور میں شہ زور لیڈر مختار انصاری کی 26لاکھ روپئے کی بینامی ملکیت ضبط کی گئی ہے ۔پولیس ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ محمد آباد علاقے کے یوسف پور بازار میں مختار کی غیر قانونی سرگرمیوں سے حاصل کی گئی 18دوکانوں کو پولیس نے ہفتہ کو ضبط کرلیا ہے ۔ پولیس جانچ میں پتہ چلا ہے کہ مختار انصاری ایک گروہ بنا کر پبلک نظام کو تباہ کرنے کے ارادے سے خود کے اور اپنے گینگ کے اراکین کے لئے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہتا تھا اور اسی کے ذریعہ اس نے یہ ملکیت ضبط کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ نے گذشتہ 6مارچ کو قرقی کی ہدایت دی ہے اور اس پر عمل درآمد کر تے ہوئے قرقی کی کاروائی کو انجام دیا گیا ہے ۔