مختار انصاری فرضی ایمبولنس معاملہ، 3 گرفتار

   

بارہ بنکی۔ اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پولیس نے مافیا ڈان مختار انصاری کی فرضی ایمبولنس اندراج معاملے میں مفرور اس کے تین حامیوں کو آج شہر کوتوالی علاقے سے گرفتار کرلیا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس یمنا پرساد نے یہاں بتایا کہ مافیا ڈان مختار انصاری کے ذریعہ فرضی طریقے سے ایمبولنس رجسٹرڈ کرانے کے معاملے میں فرار چل رہے 25۔25ہزار روپئے کے تین انعامی ملزمین کو چہارشنبہ کو کوتوالی پولیس نے گرفتار کیا ہے جبکہ ابھی بھی دو ملزمین فرار ہیںجن کی تلاش جاری ہے ۔