مختار انصاری کا ساتھی لکھنؤ انکاؤنٹر میں ہلاک

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ : ڈان سے سیاست داں بن جانے والے مختار انصاری پر الزام ہے کہ 2005 ء میں اُنھوں نے بی جے پی لیڈر کرشنانند رائے کو گولی مار کر یوپی میں خصوصی ٹاسک فورس کے عملہ نے ہلاک کردیا تھا۔ اس کے قریبی بااعتماد ساتھی کو اسپیشل ٹاسک فورس کے ارکان عملہ نے اتوار کے دن ایک انکاؤنٹر میں گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پرکاش پانڈے عرف منموہن پانڈے کو سروجنی نگر کے علاقہ میں گولی مار دی گئی۔ یہ انکاؤنٹر اُس وقت ہوا جب کہ مجرم جس کے سر پر 50 ہزار روپئے کا انعام تھا، 4 بجکر 20 منٹ پر اتوار کی رات سروجنی نگر کے علاقہ میں پیش آیا۔ وہ انکاؤنٹر میں شدید زخمی ہوگیا تھا بعدازاں زخمی مجرم نے علاج کے دوران خودسپردگی کرلی۔ پانڈے مبینہ طور پر رائے کی ہلاکت میں ملوث تھا جو مبینہ طور پر بی جے پی کا رکن اسمبلی تھا جبکہ یوپی کے علاقہ محمدآباد میں فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا تھا۔ مہلوک رکن اسمبلی کو 29 نومبر 2005 ء کو ہلاک کردیا گیا تھا۔