مختار انصاری کو بہرصورت یو پی لایا جائیگا : وزیر

   

بلیا ( یو پی ) اترپردیش کے وزیر آنند سواروپ شکلا نے آج کہا کہ کانگریس پارٹی گینگسٹر سے رکن اسمبلی بننے والے مختار انصاری کی پشت پناہی کر رہی ہے ۔ انہوں نے یہ دعوی کیا کہ آدتیہ ناتھ حکومت پنجاب جیل سے گھسیٹ کر انصاری کو یو پی لائے گی ۔ انصاری مئو حلقہ کے رکن اسمبلی ہیں اور ان پر قتل ‘ اقتدام قتل ‘ دھوکہ دہی اور سازش کے علاوہ گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شکلا نے کہا کہ کانگریس کی یہ فطرت ہے کہ وہ غیر سماجی عناصر کے ساتھ خاص طور پر دہشت گردوں کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس پارٹی مختار انصاری کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آدتیہ ناتھ کی حکومت مختار انصاری کو پنجاب سے گھسیٹ کر اترپردیش لائے گی ۔