مختصر لیکن اہم قومی / بین الاقوامی خبریں

   

Ferty9 Clinic

نیویارک ۔ /21 جون (سیاست ڈاٹ کام) زبردست آگ فلاڈلفیا (امریکہ ) کے تیل صاف کرنے کے کارخانے میں بھڑک اٹھی ۔ مقامی افراد قریبی محفوظ علاقوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے جہاں پٹرول کا ذخیرہ نہیں تھا لیکن فوری طور پر کسی کے زخمی ہونے یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔
٭٭ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران پر فضائی حملے کرنے سے دستبرداری اختیار کرلی جبکہ ایران کے حملوں سے اندیشہ ہے کہ 150 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور یہ ہلاکتیں ایران کے امریکی جاسوس طیارہ کو مارگرانے سے ہونے والی ہلاکتوں کے تناسب میں نہیں ہے ۔ امریکہ کا الزام ہے کہ ایران نے اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ ایران اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے جوابی الزام عائد کرتا ہے کہ امریکی ڈرون طیارہ اس کی فضائی حدود میں اجازت لئے بغیر داخل ہوگیا تھا ۔ ڈرون طیارہ کو مارگرانے سے اتنی تعداد میں ہلاکتیں نہیں ہوئیں جتنی تعداد میں کہ امریکہ کے فضائی حملوں کی وجہ سے واقع ہوئی ہیں ۔
٭٭ نئی دہلی : راہول گاندھی نے اپنے ٹوئیٹر پر فوج کے ڈاگ اسکواڈ کی تصویر شائع کی ہے ۔ جس کا کیاپشن ’’نیو انڈیا‘‘ تحریر کیا گیا ہے جس پر بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے اس پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے اسے مسلح افواج کی توہین اور عالمی یوم یوگا کا مذاق اڑانے کے مترادف قرار دیا ہے۔ قومی صدر بی جے پی امیت شاہ نے راہول گاندھی پر جوابی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر کانگریس عالمی یوم یوگا اور بی جے پی کی جانب سے اختیار کردہ پالیسی کا مذاق اڑارہے ہیں ۔ لیکن طلاق ثلاثہ جیسی سماجی برائی کو ختم کرنے کانگریس کوئی قانون سازی نہیں کرسکی ۔ وہ بار بار مسلح افواج کو بلاتی ہے تاکہ وہ سماجی برائیوں کا خاتمہ کرے ۔
٭٭ ریاست جموںو کشمیر کے پلوامہ میں اولوں کے طوفان سے کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں اور برقی ستون جڑسے اکھڑ گے ۔ جمعہ کے دن مبینہ طور پر ایک زبردست اولوں کے طوفان نے تباہی مچائی ہے ۔ مبینہ طور پر زبردست اولوں کے طوفان سے باغبانی اور زراعت کے شعبہ میں زبردست نقصان ہوا ہے ۔ مشترکہ ٹیمیں نقصان کا تخمینہ کرنے روانہ کردی گئی ہیں ۔ سرکاری عہدیداروں کے بموجب یہ کاشتکاروں کی مصیبت کی گھڑی ہے ۔ کیونکہ اولوں کے طوفان سے کئی درخت جڑوں سے اکھڑگئے ہیں اور برقی ستون گرجانے سے پلوامہ میں برقی سربراہی بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ حکومت جموں و کشمیر نے اپنے آدمیوں کو راحت رسانی کیلئے متحرک کردیا ہے ۔
٭٭ ممبئی : مہاراشٹرا میں زبردست آتشزدگی کی واردات زیرتعمیر بحریہ کی ورکشاپ میں آتشزدگی سے ایک شخص ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔ یہ زیرتعمیر بحریہ کی ورکشاپ وشاکھاپٹنم میں واقع ہے ۔
٭٭ مظفر پور میں دماغی بخار سے مزید 3 بچے ہلاک ہونے کے بعد تاحال ہلاکتوں کی جملہ تعداد 139 ہوگئی ۔ یہ تمام ہلاکتوں کے واقعات بہار کے ضلع مظفر پور کے سرکاری دواخانہ میں بچوں کی واقع ہوئی ہیں ۔
٭٭ پالن پور : قرضوں کے بوجھ سے پریشان مرض نے اپنی بیوی اور 3 بچوں کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کرلی ۔
٭٭ کولکتہ : بی جے پی کے زیراہتمام ایک جلوس نکالا گیا اور پولیس کمشنریٹ کا آج گھیراؤ کیا گیا ۔ احتجاجی بھاٹا پارہ میں دو ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔ ٹی ایم سی اور اپوزیشن بی جے پی دونوں ایک دوسرے پر الزام عائد کررہے ہیں کہ ان کی پارٹی نے علاقہ میں گڑبڑ کی ہے ۔ بی جے پی نے ایک 3 رکنی وفد جس کی قیادت سابق مرکزی وزیر و رکن پارلیمنٹ ایس ایس اہلوالیہ کررہے تھے ۔ گڑبڑ زدہ بھاٹا پارہ کا ہفتہ کے دن دورہ کیا تھا اور اس کی ایک رپورٹ پارٹی کے قومی صدر و مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو پیش کی تھی ۔ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع پولیس نے جمعہ کے دن 24 پرگنہ ضلع کے علاقہ بھاٹا پارہ میں دی ۔یہ جھڑپیں بی جے پی کے زیراہتمام نکالے جانے والے احتجاجی جلوس کے دوران پیش آئیں ۔ مغربی بنگال میں کئی علاقوں میں احتجاج میں شدت پیدا ہوگئی ہے ۔
٭٭ نئی دہلی : دہلی کی فرنیچر مارکٹ کے دوکاندار فائر ٹنڈرس کے آتشزدگی کے مقام پر تاخیر سے پہونچنے پر برہم ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض دوکانیں فائر ٹنڈرس کے مقام حادثہ پر پہونچنے میں تاخیر کی وجہ سے راخ کا ڈھیر بن گئیں ۔ تاہم دہلی فائر سرویس نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فائر ٹنڈرس مقام حادثہ پر آتشزدگی کی اطلاع ملنے کے فوری بعد روانہ کردیئے گئے تھے ۔ فرنیچر مارکٹ تقریباً 2000 مربع گز رقبہ پر واقع ہے اور فائر ٹنڈرس نے کہا کہ آگ تیزی سے پھیلی تھی کیونکہ لکڑی اور پلاسٹک کا سامان کثیر مقدار میں ایک جگہ جمع تھا ۔