مختلف اقسام کی گاڑیوں کے سرویس ٹیکس میں اضافہ

   

محکمہ ٹرانسپورٹ کا فیصلہ ، احکامات پر پیر سے ہی عمل آوری کا آغاز
حیدرآباد ۔ 29 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : محکمہ ٹرانسپورٹ گاڑی چلانے والوں کو فراہم کی جانے والی مختلف اقسام کی خدمات کے چارجس میں اضافہ کررہا ہے ۔ اس اضافہ پر ریاست میں پیر سے عمل آوری کا بھی آغاز ہوگیا ہے ۔ ٹو وہیلر کوئی بھی گاڑی خریدنے پر پہلے سرویس چارجس 200 روپئے تھے ۔ اب گاڑی کی قیمت پر 0.5 فیصد سرویس چارجس وصول کرنے محکمہ ٹرانسپورٹ نے احکامات جاری کئے ہیں ۔ مثال کے طور پر ایک لاکھ روپئے مالیت کی گاڑی کو 500 روپئے ادا کرنا ہوگا ۔ کاروں کے لیے پہلے 400 روپئے سرویس چارجس تھے اب اس میں اضافہ کرتے ہوئے کار کی قیمت پر 0.1 فیصد سرویس چارجس ادا کرنا ہوگا ۔ گاڑیوں کے فٹنس چارجس پہلے 700 روپئے وصول کئے جاتے تھے اب اس میں 100 روپئے کا اضافہ کرتے ہوئے 800 روپئے کردیا گیا ہے ۔ لرنر لائسنس اور ڈرائیونگ ٹسٹ کے سرویس چارجس میں 100 روپئے کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔ ڈرائیونگ ٹسٹ کے لیے پہلے 1035 روپئے وصول کئے جاتے تھے اب 1135 روپئے وصول کئے جائیں گے ۔ گاڑیوں کے مالک کی تبدیلی فیس کو 935 روپئے سے بڑھاکر 1805 روپئے کردیا گیا ہے ۔ آٹو رکشا ڈرائیونگ ٹسٹ کی فیس کو 800 روپئے سے بڑھاکر 900 روپئے کردیا گیا ہے ۔ قرض پر خریدی گئی گاڑیوں کے تمام اقساط کی ادائیگی کے بعد RC کارڈ پر ادا کی جانے والی فیس 650 روپئے سے بڑھاکر 1900 روپئے ہوگئی ہے ۔ گاڑیوں کے روڈ ٹیکس اور سہ ماہی ٹیکس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ 2