مختلف تہواروں پر عوام کو صدر و دیگر کی مبارکباد

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر قومی قائدین نے آج عوام کو چیتر شکلادی، اگادی، ویشاکھی سمیت مختلف تہواروں پر مبارکباد دی ہے۔ کووند نے منگل کو ٹویٹ کے ذریعہ مبارکبادی پیغام میں کہا کہ چیتر شکلادی،اگادی،گڑی پڑوی، چیتی چاند،نوریہ،سجیبو چیروبا،ویشو اور ویشاکھی پر سبھی ملک کے عوام کو مبارکباد۔انہوں نے کہا کہ ملک کے الگ الگ حصوں میں مختلف طریقوں سے منائے جانے والے یہ تہوار تنوع میں اتحاد کے علمبردار ہیں۔ یہ تہوار سبھی کی زندگی میں امن و خوشحالی لانے والے ہیں۔