مختلف ریاستوں کے گورنر وں کی تبدیلی

,

   

نئی دہلی: مہاراشٹرا کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کوشیاری کا استعفی منظور کر لیا ہے۔ کوشیاری کے علاوہ لداخ کے ایل جی (لیفٹیننٹ گورنر) رادھا کرشنن ماتھر کا استعفی بھی منظور کر لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، صدر نے 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھی پھیر بدل کیا ہے۔ ریٹائرڈ جسٹس ایس عبدالنذیر کو آندھرا پردیش کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق صدر دروپدی مرمو نے جھارکھنڈ کے گورنر رمیش بیس کو مہاراشٹر اکا گورنر مقرر کیا ہے۔ اس کے علاوہ گلاب چند کٹاریا کو آسام اور سابق مرکزی وزیر شیو پرتاپ شکلا کو ہماچل پردیش کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔صدر نے اروناچل پردیش کے گورنر بریگیڈیئر (ریٹایئرڈ) بی ڈی مشرا کو لداخ کاا ایل جی، لیفٹیننٹ جنرل کیولیہ تریوکرم پرنائک کو اروناچل پردیش کا گورنر، چھتیس گڑھ کی گورنر انوسوئیا اوئیکے کو منی پور، منی پور کے گورنر ایل گنیشن کو ناگالینڈ، بہار کے گورنر پھاگو چوہان کو میگھالیہ اور ہماچل پردیش کے گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکار کو بہار کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔صدر کے ذریعہ مقرر کردہ گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں کی فہرست اس طرح ہے۔لیفٹیننٹ جنرل کیولیہ تریوکرم پارنائک، گورنر اروناچل پردیش‘لکشمن پرساد اچاریہ، گورنر سکم‘سی پی رادھا کرشنن، گورنر جھارکھنڈ‘شیو پرتاپ شکلا، گورنر ہماچل پردیش‘گلاب چند کٹاریہ، گورنر آسام‘ریٹائرڈ جسٹس ایس عبدالنذیر، گورنرآندھرا پردیش‘بسوا بھوشن ہری چندن، گورنر، چھتیس گڑھ‘انوسویا اوئکے، گورنر منی پور‘ایل گنیشن، گورنر ناگالینڈ‘پھاگو چوہان، گورنر میگھالیہ‘راجندر وشواناتھ آرلیکار، گورنر بہار‘رمیش بیس، گورنر مہاراشٹرا۔بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) بی ڈی مشرا، لیفٹیننٹ گورنر، لداخ۔