مختلف سرقہ کی وارداتوں میں ملوث کم عمر سارق گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 28 ڈسمبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ساوتھ زون پولیس نے ایک کم عمر لڑکے کو حراست میں لے لیا جو مختلف سرقہ کی وارداتوں میں ملوث پایا گیا۔ ٹاسک فورس نے ایک کارروائی کے دوران 17 سالہ کم عمر لڑکے کو حراست میں لیتے ہوئے اس کے قبضہ سے 85 گرام سونا، 6,200 نقد رقم، دو موبائیل فون و دیگر شئے کو ضبط کرلیا جس کی مالیت 3 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ پولیس ساوتھ زون کے مطابق ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کم عمر لڑکے کو گرفتار کیا گیا اور ٹاسک فورس پولیس نے مزید تحقیقات کیلئے لڑکے کو حسینی علم پولیس کے حوالے کردیا۔ع