حیدرآباد ۔ 31 اکتوبر (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی۔ چکڑ پلی پولیس کے مطابق 27 سالہ نصر الدین جو نارائن گوڑہ کے ساکن فیض الدین کا بیٹا تھا موٹر بائیک میکانک تھا۔ 29 اکتوبر کو نصر الدین اپنی موٹر سائیکل پر سندریا پارک کے قریب سے گذرہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ بالاپور پولیس کے مطابق 47 سالہ سید خواجہ جو مزدور تھا شاہین نگر کے ساکن سید جہانگیر کا بیٹا تھا۔ 24 اکتوبر کو حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 31 سالہ رمیش جو امبیڈکر علاقہ میں رہتا تھا کل حادثہ میں زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 50 سالہ شمیم بیگم جو حفیظ پیٹ کے ساکن معین الدین کی بیوی تھی۔ 8 اکتوبر کو حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی تھی جو آج فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع