مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت

   

Ferty9 Clinic

بودھن۔ 20 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر کی جانب سے جاری کئے گئے پریس نوٹ کے مطابق حلقہ اسمبلی بودھن سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے 9 MPTC نے حیدرآباد پہنچ کر شکیل عامر سے ملاقات کرتے ہوئے ٹی آر ایس میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ پریس نوٹ کے بموجب تمام ارکان MPTC نے ریاست تلنگانہ میں ٹی آر ایس کی بہتر کارکردگی اور حلقہ اسمبلی بودھن میں شکیل عامر کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں سے متاثر ہوکر یہ تمام مجالس مقامی کے قائدین نے ٹی آر ایس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا جن کو شکیل عامر نے پارٹی کا کھنڈوا پہناکر ان کا خیرمقدم کیا۔