مختلف محکموں میں 1.50 لاکھ تقررات قانون ساز کونسل میں ہریش راؤ کا بیان

   

حیدرآباد : وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے آج کونسل میں بتایا کہ حکومت نے مختلف محکموں میں تاحال 1.50 لاکھ تقررات عمل میں لائے ہیں۔ اِس موقع پر اُنھوں نے اپوزیشن جماعتوں کے اِس الزام کو مسترد کردیا جس میں اُنھوں نے کہاکہ حکومت جائیدادوں پر بھرتی کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ قانون ساز کونسل میں وقفہ سوالات کے دوران ہریش راؤ نے بتایا کہ تقررات کرنا ایک مسلسل عمل ہے اور مخلوعہ جائیدادوں کے مطابق اُن کو پُر کیا جاتا ہے۔ محکموں کی ضرورتوں کے مطابق بھی عہدوں پر تقرر کیا جاتا ہے۔