حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : مرکزی حکومت کے مختلف محکمہ جات میں جونیر انجینئرس کے مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لیے اسٹاف سلیکشن کمیشن ملک گیر سطح پر امتحان رکھا ہے ۔ انجینئرنگ کے ڈپلوما ہولڈرس اور بی ای / بی ٹیک ، سیول / میکانیکل ، الیکٹریکل امیدوار اہل ہیں ۔ گروپ بی زمرہ کے نان گزیٹیڈ پوسٹ کا پے اسکیل 35400-112400 روپئے ہوگا ۔ اس کے لیے انجینئرنگ ڈپلوما ہولڈرس اور ڈگری ہولڈرس اپنے آدھار کارڈ زیراکس ، فوٹو ، ایس ایس سی میمو زیراکس کے ساتھ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر فوری رجوع ہو ۔۔