حیدرآباد ۔29 ۔ جنوری (سیاست نیوز) بیوی کے مائیکے چلے جانے اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 28 سالہ رویندر جو پیشہ سے ڈرائیوربی این ریڈی نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ گھریلو جھگڑوں کے بعد رویندر کی بیوی مائیکے چلی گئی تھی اور واپس نہیں آرہی تھی، اس بات سے شدید ذہنی تناؤ کا شکار رویندر نے رنجی پور علاقہ پہنچ کر کیڑے مار دواء کا استعمال کرلیا اور خودکشی کرلی ۔ رویندر نے لو میریج کیا تھا اور ان کے دو بچے ہیں۔ الوال پولیس کے مطابق 26 سالہ شیوا پرساد جو پیشہ سے کار ڈرائیور اولڈ الوال میں رہتا تھا۔ پرساد کی بیوی جھگڑا کرنے کے بعد مائیکے چلی گئی تھی اور پرساد کے بلانے پر بھی واپس نہیں آ رہی تھی ۔ اس بات سے دلبرداشتہ پرساد نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔ع