حیدرآباد۔/3نومبر، ( سیاست نیوز) بے روزگار شوہر کی لاپرواہی سے دلبرداشتہ ایک اورلالچی شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر دو خواتین نے خودکشی کرلی۔ یہ دو علحدہ واقعات ایس آر نگر اور عنبرپیٹ پولیس حدود میں پیش آئے۔ ان دونوں ہی واقعات میں خودکشی کرنے والی خواتین نے لو میریج کیا تھا۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 24 سالہ جو سائیٹIII علاقہ کے ساکن کلیم الدین کی بیوی تھی اس خاتون نے 29 اکٹوبر کو انتہائی اقدام کرتے ہوئے خود سوزی کی جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ جہاںیہ خاتون علاج کے دورن کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ان کی شادی سال 2013 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔ کلیم کسی شاپنگ مال میں ایگزیکیٹو کا کام کرتا تھا اور گزشتہ دو سال سے بے روزگار تھا اور اس کی حرکت سے اس کی بیوی تنگ آچکی تھی اور اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس ایس آر نگرکے ذرائع نے یہ بات بتائی۔ ششما سلطانہ اور کلیم الدین نے لو میریج کی تھی ۔ عنبرپیٹ پولیس کے مطابق 23 سالہ شیوانی جو گویند نگر عنبرپیٹ علاقہ کی ساکن تھی اس خاتون نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق سائی پیشہ سے انجینئر تھا لڑکی کا مائیکہ کاروان بتایا گیا ہے۔ ان دونوں نے سال 2014 میں اپنی پسند سے شادی کیا تھا۔ اور ان کے گھر والے اس شادی سے پہلے راضی نہیں تھے بعد میں گھر والوں نے انہیں تسلیم کرلیا اور دھوم دھام سے تقریب انجام دی۔ لڑکی کے گھر والوں نے15 تولہ سونا ، 2کیلو چاندی، ایک لاکھ روپئے مالیتی ووٹر سیکل ، 5 لاکھ روپئے نقد رقم دی تھی جس کے چند روز بعد دوبارہ جہیز کا مطالبہ ہوتا رہا اور لڑکی کے والدین نے ان کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے رقمی مدد دیتے رہے۔ باوجود اس کے لڑکی کے ساتھ ہراسانی کا سلسلہ جاری تھا۔ کل رات لڑکی نے اس کے بھائی سے فون پر بات کی اور تھوڑی دیر بعد لڑکی کے سسرالوں نے اس کے والدین کو اطلاع دی کہ ان کی لڑکی نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔