مختلف وجوہات پر چار افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/14 اگسٹ، ( سیاست نیوز) مالی پریشانیوں اور گھریلو تنازعات کے سبب پیش آئے خودکشی کے علحدہ واقعات میں 4 افراد نے خودکشی کرلی۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق30سالہ وائی سریش جو پیشہ سے چوکیدار مدھورا نگر ایس آر نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 23 سالہ سائی کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم کوکٹ پلی علاقہ میں رہتا تھا کل اس نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ بھوانی نگر پولیس کے مطابق 22 سالہ واجد خان جو تالاب کٹہ علاقہ کے ساکن معظم خاں کا بیٹا تھا نے کل رات خودکشی کرلی۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 31 سالہ رویندر ریڈی جو پیشہ سے خانگی ملازم کے بی ایچ بی علاقہ میں رہتا تھا مالی پریشانیوں اور گھریلو تنازعات سے تنگ آکر اس شخص نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔