مختلف کمپنیوں میں ملازمتیں ، آج انٹرویوز

   

ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ آفیسر ضلع رنگاریڈی کا بیان
حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : ضلع رنگاریڈی میں پرائیوٹ کمپنیوں (صنعتی اداروں ) وغیرہ میں ملازمتوں کی فراہمی کے سلسلہ میں 13 دسمبر کو انٹرویوز منعقد کئے جائیں گے ۔ ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ آفیسر ضلع رنگاریڈی شریمتی پرشانتی نے یہ بات بتائی ۔ اہل و خواہش مند امیدوار کو صبح 10-30 تا 5 بجے شام تک انٹرویوز کے لیے حاضر ہوسکتے ہیں ۔ ضلع کی مختلف پرائیوٹ کمپنیوں میں مختلف زمروں کی جملہ 850 جائیدادوں پر ملازمتوں کے مواقع فراہم ہیں اور ان ملازمتوں کے لیے تنخواہیں 10 ہزار روپیوں سے 25 ہزار روپئے فراہم کئے جائیں گے ۔ جب کہ ان ملازمتوں کے لیے ایس ایس سی ، آئی ٹی آئی ، ڈپلوما ، گریجویٹس اور پوسٹ گریجویشن تک تعلیم حاصل کیے ہوئے ۔ امیدوار اہل ہوں گے اور انٹرویوز کے لیے حاضر ہوسکتے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ آفیسر ضلع رنگاریڈی نے مزید بتایا کہ آئی سی آئی سی آئی بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا ، جسٹ ڈائیل ، ایس وی ایل ، بھاشیم ڈیولپرس و دیگر کمپنیوں میں مختلف زمروں کی ملازمتوں کے مواقع فراہم ہیں ۔۔