اگست میں تمام انٹرنس ٹسٹ مقرر ، ستمبر میں داخلوں کا عمل
حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ریاست میں جاریہ سال انٹرنس ٹسٹوں کے لیے 4.31 لاکھ سے زائد طلبہ نے مختلف انٹرنس ٹسٹوں کے لیے درخواستیں داخل کیں ہیں ۔ اس میں نصف سے زائد درخواستیں ایمسیٹ کے لیے درخواستیں داخل کی گئی ہیں ۔ کورونا بحران کے پیش نظر حکومت پبلک امتحانات ( بورڈس ) کو منسوخ کرتے ہوئے تمام طلبہ کو کامیاب قرار دیا تھا جس میں انٹر سیکنڈ ایر کے طلبہ بھی شامل ہیں ۔ جس کا ایمسیٹ درخواستوں پر اثر پڑا ہے ۔ تمام سیٹس کے لیے گذشتہ سال 4.05 لاکھ درخواستیں وصول ہوئیں تھیں ۔ اس سال ان درخواستوں کی تعداد 4,31,691 تک پہونچ گئی ہیں ۔ تقریبا 26 ہزار زائد درخواستیں وصول ہوئی ہیں ۔ مزید چند ٹسٹوں کے لیے درخواستیں داخل کرنے کی مہلت برقرار ہے ۔ جس کے نتیجے میں مزید درخواستوں میں اضافہ ہونے کے امکانات ہیں ۔ گذشتہ سال ایمسیٹ کے لیے 2,21,706 درخواستیں داخل ہوئی تھیں ۔ جاریہ سال 2,50,057 لاکھ درخواستیں وصول ہوئی ہیں ۔ آئندہ ماہ اگست میں مکمل انٹرنس ٹسٹ منعقد ہوں گے ۔ 3 اگست کو ای سیٹ کا انعقاد ہوگا ۔ 4 ، 5 ، 6 ، 9 ، 10 اگست کو ایمسیٹ امتحانات کا انعقاد ہوگا ۔ 11 اور 14 اگست کے درمیان پی جی ای سیٹ 19 اور 20 اگست کو آئی سیٹ 23 اگست کو لا سیٹ 24 اور 25 اگست کو ایڈ سیٹ کے امتحانات منعقد ہوں گے ۔ جاریہ تعلیمی سال کے لیے یکم اکٹوبر سے کلاسیس شروع کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ عام حالت میں یکم ستمبر سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوتا ہے ۔ کورونا کی وجہ سے اس شیڈول میں تبدیلی ہوئی ہے ۔ اگست میں انعقاد ہونے والے انٹرنس ٹسٹ کے رینکس کی بنیاد پر طلبہ کے کونسلنگ کا عمل ہوگا ۔ اواخر اگست سے ستمبر کے درمیان تک کونسلنگ کا اہتمام کرنے کا امکان ہے ۔ عہدیداروں کی جانب سے ستمبر کے ماہ میں تمام کورسیس میں داخلوں کا عمل مکمل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ ایمسیٹ انجینئرنگ کے لیے 1,64,062 لاکھ ایمسیٹ اگریکلچر کے لیے 85,995 ای سیٹ کے لیے 24,501 آئی سیٹ کے لیے 58,120 ایڈ سیٹ کے لیے 36,255 لا سیٹ تین سال کے لیے 26,983 لا سیٹ 5 سال کے لیے 7,123 پی جی لا سیٹ 3,065 پی جی ای سیٹ کے لیے 21,916 پی ای سیٹ کے لیے 3,671 اس طرح جملہ 4,31,691 لاکھ درخواستیں وصول ہوئی ہیں ۔۔