مخلوط تعلیم، سیل فون کا غلط استعمال، لڑکیوں کی بیجا آزادی

   

مفتیات کا اجلاس، اصلاح معاشرہ کانفرنسس کے انعقاد کا فیصلہ

حیدرآباد 14 مئی (راست) جامعۃ المؤمنات مغلپورہ مفتیات کا اجلاس بعنوان ’’مسلم خواتین کا ارتداد اسباب و نتائج‘‘ مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین کی نگرانی، مفتیہ ناظمہ عزیز کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جامعۃ المؤمنات کے خاتون مفتیات نے حالات حاضرہ کا مفصل جائزہ لیا۔ بعدازاں کا یہ احساس رہا کہ مسلم لڑکیوں کے ارتداد کے اسباب خوف الٰہی سے دوری، اغیار کے تہواروں میں لڑکیوں کا شرکت کرنا اور اختلاط مرد و زن، اسلامی تعلیمات سے دوری، غیر مذہب سے میل جول کی کثرت، سیل فون کا غلط استعمال، علم دین سے دوری اور مخلوط تعلیم، لڑکیوں کی بیجاری آزادی، بے حیائی و بے پردگی ہے اور اس ارتداد کے سدباب کے لئے خاتون مفتیات نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیاکہ دونوں شہروں کے علاوہ مختلف اضلاع میں اصلاح معاشرہ کانفرنسس برائے خواتین منعقد کئے جائیں۔ اجلاس میں مفتیہ تہمینہ تحسین، مفتیہ سیدہ عاتکہ طیبہ، مفتیہ نسرین افتخار، مفتیہ سیدہ عشرت بیگم، مفتیہ عائشہ سمیہ، عالمہ حافظہ رمیصاء افشین، مفتیہ صدیقہ فاطمہ، مفتیہ نازیہ عزیز، مفتیہ رابعہ، مفتیہ ثناء جلال، مفتیہ ثوبیہ سحر، مفتیہ اسریٰ سلطانہ، مفتیہ صغریٰ فاطمہ، مفتیہ افرح، مفتیہ حلیمہ حسنیٰ، مفتیہ مصباح، مفتیہ صباء، مفتیہ حنا کوثر، مفتیہ مطہر سلطانہ و دیگر خاتون مفتیات شرکت کئے۔