مخلوط حکومت اپنی میعاد پوری کریگی، کمارا سوامی کا ادعا

   

بنگلورو 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر کرناٹک ایچ ڈی کمارا سوامی نے آج کہاکہ اُن کی سربراہی والی مخلوط حکومت اپنی 5 سالہ میعاد مکمل کرے گی اور وسط مدتی چناؤ کی باتیں غیر متعلقہ ہیں۔ اُن کا تبصرہ اُن کے بیٹے نکھل کے ویڈیو کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے جس میں اُن کے بیٹے نے جے ڈی (ایس) ورکرس سے اسمبلی چناؤ کے لئے تیار رہنے کے لئے کہا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا میں زیرگشت ہے۔ کمارا سوامی نے ایک بیان میں کہاکہ نکھل کمارا سوامی نے اپنے پُرجوش پارٹی ورکرس سے کہاکہ اُنھیں ہمیشہ سماج کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ نہ صرف انتخابات کے دوران بلکہ پارٹی کو ہر وقت فعال ہونا چاہئے۔