مخلوعہ جائیدادوں کی وجہ اردو اسکولس بند ہونے کا خطرہ

   


پداپلی میں قومی یوم تعلیم پروگرام سے ڈی ای او محترمہ ڈی مادھوی کا خطاب، طلبہ کو تہنیت کی پیشکشی
پداپلی۔12۔نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ضلع پداپلی مستقر پر تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹی ایمپلائز سروس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قومی یومِ تعلیم کا انعقاد کیا گیا۔ ٹی ایس میسا پدا پلی کے زیر اہتمام قومی یومِ تعلیم این ایس رائل فنکشن ہال ضلع پداپلی میں زیر صدارت افضل محی الدین صدر میسا پداپلی منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز مفتی استقام الدین کی تلاوت قرآن سے ہوا بعد ازاں نعت پیش کی گئی اس پروگرام کے مہمان اعزازی محترمہ ڈی مادھوی ڈی ای او پداپلی، جناب سرور شاہ بیابانی صدر ترقی انجمن اْردْو کریم نگر محترمہ فرح ناز اردو آفیسر پداپلی، جناب پی ایم شیخ جنرل سیکریٹری میسا اسٹیٹ، اور جناب عبدالقادر جنرل سیکریٹری ٹی ایس میسا پداپلی و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر ڈی ای او، پداپلی محترمہ ڈی مادھوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اْردْو کی بہت ساری جایدادیں خالی ہیں ہر شخص کو اس خلا کے پر کرنے کی فکر وکوشش کرنے کی اشد ضرورت ہے، اس خلا کو اگر پر نہ کیا گیا تو اردو اسکولس بند ہوجانے کاخطرہ لاحق ہے۔ اسکے لیے ودیا والینٹرس کے تقررات کو عمل میں لانے کی شدید ضرورت ہے۔ بعد ازاں کنوینر پروگرام افضل محی الدیں نے بھی مولانا آزاد کی حالات زندگی کو بہتر انداز میں خطاب کیا اور NEET کے میدان میں طلباء کو آگے آنے کے لیے کہا۔ اس موقعہ پر ضلع پداپلی کے اساتذہ تسنیم سلطانہ پی ایس اکبر نگر، ساجدہ پروین پی ایس گاندھی پارک، محمد عبدالخالق ہائی سکول گاندھی پارک، محمد عرفان احمد خان یو پی ایس ترکلا مدی کنٹہ اور تلگو اور انگلش میڈیم کے دوسرے اساتذہ کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا اس کے بعد تعلیمی سال 22-2021 میں اوّل پوزیشن حاصل کرنے والے ایس ایس سی انٹرمیڈیٹ بی ایڈ NEET کے طلبہ و طالبات کی تہنیت پیش کی گئی ۔اس موقع پر حرکیاتی شخصیات جناب اظہار حسین،جناب مطہر الدین، محترمہ نازیہ بیگم، محترمہ انیسہ بیگم کے علاوہ اساتذہ اولیاء طلبا و طالبات و شہریان پداپلی کثیر تعداد میں موجود تھے۔