مداحوں کو سکندر کے ٹریلرکے آج جاری ہونے کی امید

   

ممبئی : سلمان خان کی فلم سکندر عید پر آرہی ہے۔ فلم کے حوالے سے بہت اچھا ماحول ہے لیکن کام ابھی تک ادھورا ہے۔ سکندرکی شوٹنگ مکمل ہونے میں مزید کچھ دن لگیں گے۔ رشمیکا مندنا نے حال ہی میں سیٹ پر واپسی کی ہے اور وہ اپنا باقی شوٹ مکمل کریں گی۔ حال ہی میں ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میکرز فروری کے آخر تک ٹریلر ریلیزکرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ دریں اثنا، ایک بڑی اپ ڈیٹ آ گئی ہے، جسے سن کر مداح خوشی سے اچھل پڑیں گے۔ جہاں اس فلم کی ہدایات اے آر مروگادوس دے رہے ہیں۔ جبکہ پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا ہیں۔ساجد ناڈیاڈوالا کی سالگرہ 18 فروری کو ہے۔ شائقین امیدکر رہے ہیں کہ انہیں سکندر کی سالگرہ پرکوئی بڑا تحفہ مل سکتا ہے۔ دراصل سلمان خان کی سالگرہ کے موقع پر فلم کا ایک زبردست ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا، جس کا شاندار ردعمل ملا۔ اب مداح سوشل میڈیا پر کہتے نظر آرہے ہیں کہ ساجد کی سالگرہ خالی نہیں جائے گی۔شائقین یہ بھی جانتے ہیں کہ ‘سکندر’ کی تیاریاں تیز رفتاری سے جاری ہیں۔ ساتھ ہی ساجد ناڈیاڈوالا کی سالگرہ کے موقع پر کوئی بڑا سرپرائز ضرور لایا جائے گا۔ توقع ہے کہ اس کا ٹریلر ریلیز کر دیا جائے گا۔