مدارس اسلامیہ کو بھرپور تعاون کی اپیل :انصاری

   

پرتاپ گڑھ۔28 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) دین کے قلع مدارس اسلامیہ ملک کے گوشہ گوشہ میں اپنے فرائض کا انجام دے کر تعلیم کی شمع کو روشن کر رہا ہے ۔ کورونا جیسی آفت کے سبب لاک ڈاوُن سے لاکھوں کی تعداد میں طلبہ مدارس میں پھنس گئے ہیں جو تعطیل کے بعد بھی اپنے گھر واپس نہیں پہونچ سکے ،ایسے حالات میں مدارس ان کا پورا خرچ برداشت کر رہے ہیں ۔ادھر لاک ڈاوُن کے سبب مالی طور پر مدارس کی حالت نازک ہے ۔پیس پارٹی کے قومی نائب صدر ڈاکٹر عبدالرشید انصاری نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ اس نازک موقع پر مدارس اسلامیہ کے خسارہ کو پر کرنے کیلئے بھر پور تعاون کریں ۔