مدارس اور مدرسہ بورڈ کو فنڈنگ روکی جائے

,

   

نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈرائیٹس کی حکومت سے سفارش
نئی دہلی:نیشنل کمیشن فارپروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس نے ریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں کوخط لکھ کرمدارس اورمدرسہ بورڈ کوسرکاری فنڈنگ روکنے کی سفارش کی ہے۔ این سی پی سی آرنے مدرسہ بورڈزکوبند کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ آرٹی ای ایکٹ 2009 کے مطابق یہ کہا گیا کہ بنیادی تعلیم حاصل کرنے مدارس سے باہراوراسکولوں میں داخلہ کی بات کہی ہے۔ اس کے علاوہ این سی پی سی آرنے ایک اور رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ 24-2023 میں 11 لاکھ سے زیادہ بچے کم عمری میں شادی کے شکارتھے، جن کیلئے این سی پی سی آرنے کم عمری میں شادی سے بچانے احتیاطی تدابیراختیارکئے۔این سی پی سی آرنے یہ بھی سفارش کی ہے کہ سبھی غیرمسلم بچوں کومدارس سے نکال کرآرٹی ای ایکٹ، 2009 کے مطابق، بنیادی تعلیم کیلئے اسکولوں میں داخل کرایا جائے۔ساتھ ہی مسلم طبقے کے بچے جومدارس میں پڑھ رہے ہیں، چاہے وہ منظورشدہ ہوں یا غیرمنظورشدہ۔ انہیں باضابطہ اسکولوں میں داخلہ دلایا جائے ۔