مدارس کو کسی حکومتی مدد کی ضرورت نہیں ہے:مولانا ارشد مدنی

   

دیوبند: عالمی شہرت یافتہ اسلامی تعلیمی ادارے دارالعلوم دیوبند میں اتوار کو مدرسہ منتظمین کی ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ رابطہ مدارس کی اس کانفرنس میں مدارس کو کسی بھی بورڈ کے ساتھ منسلک کرنے کی مخالفت کی گئی۔ اس دوران جمعیت کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی بورڈ مدارس کے قیام کا مقصد نہیں سمجھ سکتا۔ اس لیے کسی بورڈ میں شامل ہونے کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مدارس کو کسی حکومتی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔