مدت ختم ہونے بیج فروختگی کا ریاکٹ بے نقاب
چار افراد گرفتار، دو مفرور، اسپیشل آپریشن ٹیم بالا نگر کی کارروائی
حیدرآباد۔/13 جون ، ( سیاست نیوز) نقلی ایکسپائری کپاس کے بیج فروخت کرنے والے ایک ریاکٹ کو اسپیشل آپریشن ٹیم بالا نگر نے بے نقاب کردیا اور 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ 3 مفرور بتائے گئے ہیں۔ ایس او ٹی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سن رائز ایگروسیڈ پرائیویٹ لمیٹیڈ پر دھاوا کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا اور ایک کروڑ روپئے مالیتی نقلی و مدت ختم شدہ بیجوں کو ضبط کرلیا۔ پولیس نے 39 سالہ ایم شیوا ناگیشور راؤ ساکن ایتوپلی ، 36 سالہ ایس وینکٹیشور راؤ ساکن سوچترا 35 سالہ اشون کمار ساکن کرنول اور 58 سالہ کے انجی ریڈی ساکن جھرہ سنگھم کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ اس کمپنی کا ایم ڈی سائی رام، سرینواس اور سوپروائزر نائیڈو مفرور بتائے گئے ہیں۔ یہ لوگ سن رائز ایگرو سیڈس پرائیویٹ لمیٹیڈ حیدرآباد جو کسانوں کو دھوکہ دے رہے تھے پولیس مفرور افراد کی تلاش کررہی ہے۔
