مدثر احمد کا ایک اور شاندار مظاہرہ

   

حیدرآباد۔حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے دوروزہ مقابلے میں شہر کے کامیاب اسپنر خواجہ مدثر احمد نے 5 وکٹیں حاصل کرنے کا ایک اور شاندار مظاہرہ کیا ۔ ایلیگنٹ کرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے مدثر نے شالیمار کرکٹ کلب کے خلاف انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک امکانی شکست سے محفوظ رکھنے کے علاوہ اسے کامیابی میں بدل دیا۔کامیاب ٹیم نے پہلے 116 رنز اسکور کئے تھے ۔جوابی اننگز میں شالیمار ٹیم 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔مدثر کے رواں سیزن 7 مقابلوں میں 20 وکٹیں ہوچکی ہیں جبکہ گزشتہ سیزن انہوں نے 54 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے کامیاب بولروں کی فہرست میں اپنانام درج کروایا تھا ۔یاد رہے مدثر گزشتہ سیزن بھی کامیاب بولروں میں شامل تھے۔