مدراس ہائی کورٹ کاتبصرہ عدالتی حکم کاحصہ نہیں،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے خلاف ہائی کورٹ کے سخت تبصرے کوہٹانے سے انکارکیا

   

سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز مدراس ہائی کورٹ کے ملک میں کوویڈ 19 معاملات میں اضافے کے لیے الیکشن کمیشن کوذمہ دار قرار دینے والے تبصروں کوہٹانے سے انکارکردیاہے۔ ساتھ ہی عدالتی کارروائی کے دوران میڈیاکی رپورٹنگ روکنے والی اپیل کومسترد کرنے سے انکارکردیا۔ عدالت نے کہا کہ یہ ایک پیچھے ہٹنے والااقدام ہوگا۔جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس ایم آر شاہ کی بنچ نے تاہم اعتراف کیاہے کہ ہائی کورٹ کے تبصرے سخت تھے لیکن انہوں نے یہ کہتے ہوئے انہیں ہٹانے سے انکار کردیا ہے کہ وہ عدالتی حکم کا حصہ نہیں ہیں۔بنچ نے کہاہے کہ میڈیا کو عدالت کی کارروائی کی اطلاع دینے کا حق ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ غیر ارادی تبصرے کے غلط بیانیے کا خدشہ ہے۔عدالت عظمیٰ نے کوویڈ۔19 کے دوران کیے گئے قابل ستائش کاموں کے لیے اعلیٰ عدالتوں کی تعریف کی اور کہا کہ وہ وبائی انتظامیہ کی مؤثر نگرانی کر رہے ہیں۔بنچ نے کہاہے کہ میڈیا کو سماعت کے دوران دیئے گئے تبصرے کی رپورٹنگ سے نہیں روکا جاسکتا۔