مدرا قرضہ جات میں تلنگانہ کو صرف 40لاکھ روپئے ہی دیئے گئے :تارک راما راو

   


حیدرآباد۔ تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راماراو نے کہا ہے کہ 24کروڑ روپئے کے مدرا قرضہ جات میں سے تلنگانہ کو صرف 40لاکھ روپئے ہی دیئے گئے ۔تارک راما راو نے جو سوشیل میڈیا کے اس اہم پلیٹ فارم پر سرگرم رہتے ہیں نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں یہ بات کہی۔انہوں نے ساتھ ہی اس ریمارک کے ذریعہ وزیراعظم مودی کے سب کا ساتھ سب کا وکاس کا مضحکہ بھی اڑایا۔مسٹر راو نے ایک تلگواخبار کا تراشہ بھی پوسٹ کیا جس میں کہا گیا کہ مدرا کے قرضہ جات کی منظوری میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی کی گئی۔خبر کے مطابق چھوٹے تاجروں کو کاروبار کے سلسلہ میں مالی مدد کی فراہمی کے لئے مرکزی حکومت کی مدرایوجنا کے لئے کم قرض منظور کیاگیا ہے ۔