مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم میں دعائیہ نشست

   

کھمم ۔ آج احاطہ مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم میں واقع مسجد عزیز ملت ؒ میں کھمم شہر کے علماء و حفاظ کی ایک دعائیہ و ختم قرآن کی نشست جمعیۃ العلماء کھمم کے زیر اہتمام منعقد کی گئی ، واضح رہے کے کرونا وائرس کی وجہ سے جو اموات ہورہی ہے بالخصوص علماء اکرام کی کثرت سے جو اموات ہورہی ہے اس سلسلہ میں مولانا سعید احمد قاسمی صدر جمعیۃ العلماء ضلع کھمم نے دعائیہ و ختم قرآن کی نشست منعقد کی ، جس میں شہر کھمم کے علماء و حفاظ و ائیمہ مساجد نے شرکت کرتے ہوئے ختم قرآن کیا ۔ اس موقع پر مولانا سعید احمد قاسمی صدر جمعیۃ العلماء ضلع کھمم ، مفتی جلال الدین قاسمی نے تعزیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کرونا وائرس کی وبا سے متاثر ہے بالخصوص ہمارا ملک بھی اس وبا کی لپیٹ میں ہے۔ اور لاک ڈائون سے اب تک ملک بھر میں اللہ کے برگزیدہ بندے اکابر علماء اللہ کو پیارے ہوچکے ، علماء کا کثرت سے انتقال ہونا یہ اچھی علامت نہی ہے، حدیث کے حوالے سے انہونے کہا کہ قیامت کے قریب اللہ تعالیٰ علم کو اٹھالینگے یعنی اہل علم کو دنیا سے اٹھالینگے ، علماء اس رویہ زمین پر مقدس طبقہ ہے اور علماء انبیاء کے وارث ہے، کرونا وائرس کی وبا سے حفاظت کیلئے اللہ کے حضور میں اپنے گناہوں پر ندامت کا اظہار کرے ، مولانا مفتی سعید احمد، مفتی جلال الدین نے مزید کہا کہ ہم عوام الناس کو یہ تلقین کرے کے اس مہلک مرز سے حفاظت کیلئے تمام احتیاتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے رجوع الاللہ ہو اور اپنے زندگیوں کے اندر نماز کو قائم رکھے ۔مولانا سعید احمد قاسمی نے تمام اکابر علماء اکرام جو لاک ڈائون سے ابتک انتقال کرگئے ۔ بالخصوص مفتی سعید صاحب پالن پوری ؒ ، مولانا سلمان صاحب مظاہری ؒ، مولانا متین الحق اسامہ ؒ ، مولانا سید ولی اللہ قاسمی ؒ ، کھمم شہر کے مولانا عبدالبصیر مظاہریؒ کے علاوہ کرونا وائرس سے متاثر ہوکر اللہ کو پیارے ہوئے تمام مسلمین کیلئے رقت انگیز دعا کی۔ مفتی عبدالرئوف خان قاسمی کے تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر مفتی عبدالخالق قاسمی ، مفتی علا ء الدین قاسمی ، حافظ ذکی اللہ ، حافظ جمیل احمد، حافظ نذیر احمد، مفتی شجاالدین اشاعتی ، مولانا صابر احمد اشاعتی کے علاوہ علماء و حفاظ و ائیمہ مساجد کا کثیر مجمع موجود تھا۔