سانگود ۔ 27 اگسٹ ۔ ( ای میل ) مدرسہ بورڈ راجستھان کے پہلے اور سابق سکریٹری اور جے ایل این ایجوکیشنل گروپ کے بانی ڈائریکٹر ڈاکٹر اعظم بیگ آج سانگود کے دورے پر رہے۔ یہاں انہوں نے مدرسہ فیضِ عام کا معائنہ کر کے مدرسے کی تعلیمی و انتظامی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔معائنہ کے دوران ڈاکٹر بیگ نے قرآن حفظ، ناظرہ کلاس،اور مختلف کلاسیز کے ننھے ننھے طلبہ سے قرآنِ شریف کی تلاوت سنی اور اُن کی خوش الحانی کی تعریف کی۔ ساتھ ہی انہوں نے ہندی شعبہ تعلیم کا بھی معائنہ کیا اور طلبہ سے مکالمہ کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر بیگ نے مدرسہ انتظامیہ و اساتذہ کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی اور نظام و تدریس کو مزید مؤثر و کامیاب بنانے کے لیے کئی اہم تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ ان معصوم بچوں کو دیکھ کر مجھے اپنا بچپن یاد آگیا۔ میری ابتدائی تعلیم بھی انہی مدارس سے ہوئی تھی اور یہی میری کامیابی کی بنیاد بنی۔ معائنہ کے دوران پنچایت خیلداران صدر مفید مرزا، مدرسہ فیضِ عام انسپکٹر ڈاکٹر اشرف بیگ، نفیس احمد سابق صدر صاحب، ابصار احمد پردھان، اسرار احمد، شاکر مرزا معلم، شاہد خان ایڈووکیٹ، شکیل بھائی سی آئی، رضوان خان، بابو بھائی قدیر، فیروز بھائی ٹھیکیدار، عرفان بھائی سرکار سمیت کمیٹی کے تمام اراکین اور مدرسے کے اساتذہ موجود رہے۔اس موقع پر پنچایت خیلداران کمیٹی اور مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر اعظم بیگ کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور مدرسہ انتظامیہ نے ڈاکٹر بیگ کی تجاویز کو رہنمائی اور حوصلہ افزا قرار دیا۔ڈاکٹر اعظم بیگ کی جانب سے 05,ستمبر 2025, 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبی کے موقع پر ہونے والے بچوں کے سالانہ اجلاس کے لیے 51 ہزار روپئے کی نقد رقم بھی دی گئی ۔