مدرسہ روضتہ العلوم نرمل کے سالانہ جلسہ کے پوسٹر کی رسم اجراء

   

نرمل یکم / مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) احاطہ مدرسہ روضتہ العلوم محلہ گزار مارکٹ نرمل میں مدرسہ میں منعقد شدنی جلسہ سالانہ و دستاربندی حفاظ کرام کے پوسٹرس کی رسم اجراء عمل میں لائی گئی ۔ مدرسہ کا 45 واں سالانہ جلسہ و دستاربندی حفاظ کرام 12 مارچ مطابق 19 شعبان المعظم 1444ھ بروز اتوار بوقت بعد نماز عشاء بصدارت مولانا محمد امیر اللہ خان قاسمی منعقد کیا جائے گا ۔ مولانا سید انیس احمد آزاد بلگرامی قاسمی دہلی مہمان خصوصی ہوں گے ۔ امسال مدرسہ کے 12 طلبائے عزیز نے تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی ہے ۔ ان خوش نصیب طلبہ کی دستاربندی صدر جلسہ و مہمان خصوصی کے دست ہائے مبارک سے عمل میں آئے گی ۔ قبل ازیں طلباء کا تعلیمی مظاہرہ بھی ہوگا ۔ معتمد مدرسہ خواجہ یوسف احمد نے برادران اسلام سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے ۔ خواتین کیلئے پردہ کا معقول نظم رہے گا ۔ اس موقع پر مولوی بشیر احمد صدر مدرس ، مولانا عبدالعلیم قاسمی ، مفتی محمد کلیم الرحمن مظاہری ، مولانا تمیز احمد قاسمی و دیگر جمیع اساتذہ کرام مدرسہ اور حسن بن صالح ، صدر کمیٹی محمد ارشد حسین ، نائب صدر ، سید بشیر علی ، رفیع احمد قریشی ، شیخ امام ( شنو بھائی ) سید افروز ہاشمی ، محمد قاسم ( ارکان مجلس شوری ) اور ماجد قریشی خازن موجود تھے ۔