لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر مملکت دانش آزاد انصاری نے کہا کہ اقلیتیوں کے درمیان مدرسہ سروے کے حوالے سے جو بھی افواہ پھیلائی جارہی ہے وہ بالکل بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سروے کے بعد کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ یوگی حکومت نے اقلیتی طبقے کو بہتر سہولت مہیا کرانے کے مقصد سے سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہےانہوں نے کہا کہ اترپردیش میں محکمہ تعلیم کی جانب سے تعلیمی اداروں کا وقت وقت پر سروے کیا جاتا رہا ہے ۔وہ چاہے گروکل ہو یا ششو مندر یا سرکاری پرائمری اسکول ہو ۔تاکہ اعداد و شمار کے مطابق سہولت مہیا کرایا جاسکے۔