مدرسہ مدینۃ العلوم کوداڑ میں عالمی یوم امن تقریب کا انعقاد

   


نلگنڈہ۔22ستمبر(سیاست نیوز) عالمی یوم امن کے موقع پر مولانا ابوالکلام آزاد ویلفیئر سوسائٹی سریا پیٹ کی جانب سے مدرسہ مدینۃالعلوم کوداڑ میں ایک تقریب منعقد کی گئی.جس میں اولیاء طلبہ کو شعور بیدار ی کے تحت امتحان رکھا گیا۔جس میں اعلی نمبر پر آنے والے طلبہ کو پین،پینسل،کتابیں انعام کے طورپردی گئیں۔اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے حافظ محمدخالد احمد ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن ہر انسان کو ضروری ہے۔ہر مسئلے کا حل امن کے ذریعہ سے حاصل کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ نے 1981 میں21 ستمبر کو عالمی یوم امن قرار دیاگیا۔ہم سب امن کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر کانگریس قاید شیخ با جان،شیخ رفیع،سماجی کارکن مظہرنے بہی خطاب کیا.بعد ازں حافظ محمد خالد احمد ایڈوکیٹ کو شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر مصطفی،صدر مسجد کمیٹی سوندومیا،شیخ جانی ،عبدالرحمن،اطہر،مولانا یونس و دیگر موجود تھے۔