نظام آباد :19؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )مولاناسید سمیع اللہ ناظم ادارہ ہذا نے تمام ہی مسلمانان شہر وضلع نظام آباد سے پرخلوص اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ مظہر العلوم آپ کا اپنا دینی ادارہ ہے جس کومولاناسید ولی اللہ قاسمی علیہ الرحمۃ کے بعد ریاست وبیرون ریاست کے اکابر ومعتمد علماء کرام کی مکمل سرپرستی حاصل ہے انہیں کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے تمام ہی مقامی ذمہ داران مدرسہ کے نظام کو جاری اور باقی رکھے ہوئے ہیں ۔ ادارہ ہذا میں شعبہ نورانی قاعدہ سے تکمیل حفظ تک اور عا لمیت کے ابتدائی بنیادی پانچ درجات ہیں جس میں شہر کے قابل ومستند علماء کرام واساتذہ عظام کی خدمات لی جاتی ہیں۔150 ؍ طلباء مختلف شعبوں میں قیام وطعام کے ساتھ علم دین حاصل کرتے ہیں ۔ادارہ کا سالانہ خرچ تقریبا 42؍لاکھ روپئے ہے، مکمل حسابات باضابطہ محاسب کے ذریعہ منظم کرواکر اکابر علماء کرام کے سامنے تصدیق وتوثیق کے لئے پیش کئے جاتے ہیں ۔ اس لئے اس سال رمضان المبارک کے نیکیوں کے موسم میں آپ تمام ہی احباب سے پرخلوص اپیل کی جارہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ مالی تعاون ادارہ مظہرالعلوم کو عنایت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں اورادارہ کے خدام کو ہمت وحوصلہ فراہم کریں تاکہ آئندہ تعلیمی سال مزید بہتر بناتے ہوئے اچھی تعلیم وتربیت کا نظم کیا جاسکے ۔جو احباب بذریعہ گوگل پے یا فون پے تعاون کرنا چاہتے ہوں وہ درج نمبرات پر رقم ارسال کرکے مطلع کریں سیدسمیع اللہ 9010592786۔محمد آصف 9951195513۔بذریعہ اکاؤنٹ رقم جمع کرانے کے لئے درج ذیل نمبر پر ارسال کریں ۔Idara mazhar ul uloom A/c No: 226611100001936, IFSC Code : UBIN0822663۔