ریاض : القنفذہ کمشنری میں تحفیظ القرن کریم کے ایک معلم نے گردے کے امراض میں مبتلا اہلیہ کو اپنا گردہ عطیہ کردیا۔ معلم کی اہلیہ گزشتہ دو برس سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھی میڈیا کے مطابق قنفذہ کمشنری میں جمعیہ تحفیظ القرن کریم کے زیر انتظام مدرسے کے معلم ’حمد الفقیہ‘ کی اہلیہ گزشتہ دوبرس سے گردے کے امراض میں مبتلا تھیں جس کیلیے انہیں مستقل بنیادوں پر ڈائیلاسیس کے تکلیف دہ مرحلہ سے گزرنا پڑتا تھڈائیلاسیس کے تکلیف دہ مراحل کو دیکھتے ہوئے’حمد ‘ نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنا ایک گردہ اہلیہ کو عطیہ کردے گا اسی سوچ کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ’حمد‘ نے ڈاکٹروں سے رجوع کیا جنہوں نے تمام ٹسٹ وغیرہ کئے جن کی رپورٹ مثبت نے اور گردہ میچ کرجانے پرپریشن کے لیے منظوری دے دی ۔