دہلی میں کم از کم دو ہاکروں نے مدرسہ کے 27 سالہ ٹیچر محمد اویس کو شدید زدوکوب کرتے ہوئے ہلاک کردیا ۔ یہ واقعہ پیر کوپیش آیا جبکہ ہیڈفونس کی جوڑی کی قیمت کے بارے میں ان لوگوں میں بحث و تکرار ہوئی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ دو افراد کو گرفتاری کیا گیا ہے اور دیگر کی شناخت کی کوشش جاری ہے ۔ اویس کی فیملی کا دعویٰ ہے کہ اسے ایک دو نہیں بلکہ کئی افراد نے ہلاک کیا ہے ۔