مدرسہ کے کم عمر طالب علم کے ساتھ بدفعلی نگرانکار مدرسہ پوکسو کے تحت گرفتار

   


حیدرآباد۔/3 ستمبر، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ ریاست نگر سے پولیس نے ایک مدرسہ کے نگرانکار کو گرفتار کرلیا۔ سنتوش نگر پولیس نے مدرسہ کے کم عمرطالب علم کی رشتہ دار خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے 30 سالہ قاسم کو پوکسو کے تحت گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس مدرسہ میں تعلیم حاصل کرنے والے 14 سالہ لڑکے کے ساتھ گذشتہ 2 ماہ سے قاسم بدفعلی کررہا تھا۔ قاسم پر ان سنگین الزامات کا اس متاثرہ لڑکے نے اپنی رشتہ دار خاتون سے خلاصہ کیاجو مدرسہ میں متاثرہ لڑکے سے ملاقات کے لئے آئی تھی۔ لڑکے کی والدہ بیرون ملک ملازمت کرتی ہے جس کے سبب ان کی رشتہ دار خاتون نے اسے مدرسہ میں داخلہ دلوایا تھا اور اس کی سرپرستی کرتی ہیں۔ متاثرہ لڑکے نے جب قاسم کے ظلم و زیادتی کا ذکر رشتہ دار خاتون سے کیا تو وہ خوف کا شکار ہوگئیں اور پولیس اسٹیشن سنتوش نگر میں شکایت کردی۔ ع