چینائی: ٹاملناڈو میں اقتصادی جرائم ونگ (ای اوڈبلیو) نے سلیم میں مدر ٹریسا ٹرسٹ کے چار ارکان کو گرفتار کیا ہے ، ان میں دو خواتین بھی شامل ہیں ان پر 200 سے زیادہ ڈپازٹرز سے 4.3 کروڑ روپے کی دھوکہ دینے کا الزام ہے ۔سلیم کے اماپیٹ میں واقع سینٹ مدر ٹریسا ہیومینٹیرین چیریٹیبل ٹرسٹ کے چار ارکان کو ای اوڈبلیو نے گرفتار کیا ہے ۔ الزام ہے کہ ان چاروں نے پچھلے دو سال میں 200 سے زیادہ ڈپازٹرز کو دھوکہ دیا اور 4.3 کروڑ روپے کا گھپلا کیا۔
پانچ سو نوجوانوں کی گرفتاری پر عمر عبداللہ کی خاموشی معنی خیز :التجا مفتی
سری نگر: پی ڈی پی صدر کی صاحبزادی التجا مفتی نے آج کہاکہ کولگام واقعے کے بعد کشمیر میں بڑے پیمانے پر نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حد تو یہ ہے کہ عمر عبداللہ کی سربراہی میں سرکار اس پر کوئی بیان نہیں دے رہی ۔ان باتوں کا اظہار التجا مفتی نے کولگام میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت ناقابل برداشت ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔