ماسکو، 27جون (سیاست ڈاٹ کام) مدغاسکر کے دارالحکومت اینٹا نانیریو کے مھاماسینا اسٹیڈیم میں یوم آزادی کی تقریب کے دوران مچی بھگدڑ میں کم از کم 15افراد ہلاک اور 75سے زائد زخمی ہو گئے ۔ مقامی میڈیا نے یہ خبر دی ۔ اورنج ایکٹو مدغاسکر نیوز پورٹل کی رپورٹ کے مطابق یوم آزادی کے 59 ویں سالگرہ کے موقع پر مفت تفریح پروگرام منعقد کیا گیا تھا ۔ اس دوران بڑی تعداد میں پہنچے مہمانوں میں بھِگدڑ مچ گئی ۔ اس حادثے میں 15 افراد ہلاک اور 75 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔اینٹا نانیریو میں واقع مھاماسینا میونسپل اسٹیڈیم میں 22ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور اس میں مختلف کھیل اور ثقافتی و تمدنی پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ 19 جنوری کو مدغاسکر صدر اینڈری راجولنا نے اس کا افتتاح کیا تھا۔
