مدورائی کے اسپتال میں آتشزدگی

   

مدورائی (تمل ناڈو): مدورائی کے پڈور میں واقع اسپتال میں آگ لگنے سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور شبہ ہے کہ آگ بجلی کے ’شارٹ سرکٹ‘ کی وجہ سے لگی۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ ہسپتال کی تیسری منزل پر پیش آیا اور اس جگہ کو نرسوں کی رہائش گاہ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ موقع پر پہنچنے والے فائر اینڈ ریسکیو ورکرز نے تقریباً دو گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔