حسن آباد۔/14 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد ریونیو ڈیویژن میں شامل مدور منڈل کے تمام 23 گرام پنچایتوں میں ہر ماہ ریاستی حکومت کی طرف سے دیئے جانے والے آسرا وظائف پانے والے افراد کی دوبارہ از سر نو جانچ پڑتال ہوگی تاکہ کسی بھی قسم کی بے قاعدگی کا پتہ چل سکے۔ اس بات کا انکشاف منڈل آفیسر مدور کے رما دیوی نے سیاست نیوز سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 15 جون تا20 جون تمام مواضعات میں مقامی پنچایت سکریٹریز آسرا وظیفہ پانے والے عمر رسیدہ افراد ، بیواؤں، تنہا خواتین، جسمانی معذورین کے علاوہ بیڑی مزدور ، تاڑی تاسندوں تک پہنچ کر ضروری اسنادات کی تنقیح کریں گے۔ انہوں نے متعلقہ افراد کو اپنے تمام ضروری اسنادات تیار رکھنے کا مشورہ دیا۔ پنچایت آفیسر وی سرینواس ورما، دفتر سپرنٹنڈنٹ محمد عابد علی ، جونیر معاون محمد مدثر شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔
۔