حسن آباد ۔ 16 ؍ فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل مستقر مدور کے مضافات میں آج صبح ایک تیز رفتار موٹر سیکل سوار کے بے قابو ہوکر گرجانے والے 25 سالہ بنٹواشوک کو شدید زخمی حالت میں چیریال کے سرکاری دواخانہ میں شریک کروایا گیا ۔ جہاں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے دوران حالت کے بگڑنے کے نتیجہ میں سدی پیٹ کے دواخانہ کو روانہ کیا گیا ہے ۔ سب انسپکٹر مدور سمپت کے بموجب منڈل مستقر مدور کا بنٹو اشوک اپنی تیز رفتار موٹر سیکل کے ذریعہ قریبی موضع سے گھر واپس ہو رہا تھا کہ موٹر سیکل برق رفتاری کے سبب بے قابو ہو کر اپنا توازن کھو کر نیچے گر پڑا ‘ اس ضمن میں کیس درج کرنے و تحقیقات کرنے کا انہوں نے اعلان کیا ۔ شدید زخمی بنٹواشوک کی حالت ہنوز تشویشناک کی بتائی جا ر ہی ہے ۔