مدور میں گمشدہ خاتون کی نعش دستیاب

   

حسن آباد ۔ 23 ۔ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد ریونیو ڈیویژن میں شامل مدور منڈل کے موضع دھول مٹہ سے 11 جنوری سے اچانک لاپتہ ہوئی 70 سالہ پلی بنداوا نامی خاتون کی انتہائی مسخ شدہ نعش آج موضع دھول مٹہ کے مضافات میں واقع خشک زرعی باؤلی میں تھیلے میں بند ملی جس کو دیکھ کر مقامی عوام مدور سب انسپکٹر سمپت کو مطلع کیا ۔ جائے حادثہ پہنچ کر آئی پی ایس آفیسر اکھل مہاجن ، سرکل انسپکٹر ایل رگھو نے بعد پنچنامہ مسخ شدہ نعش کو نکال کر بغرض پوسٹ مارٹم چیریال دواخانہ کو منتقل کیا ۔ نیز مزید تحقیقات کیلئے کیس درج کرنے و متوفیہ کے متنبی فرزند پلی کنکسا کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش کرنے کا سب انسپکٹر سمپت نے اعلان کیا۔