مدور میں گھر گھر سروے ، طبی جانچ پڑتال

   

حسن آباد : حسن آباد ریونیو ڈیویژن میں شامل مدور منڈل کے مواضعات مدور اور لدنور میں واقع پرائمری ہیلت سنٹرس کے حدود میں مہلک و جان لیوا کورونا وائرس کووڈ ۔19 کے پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے و متاثرہ افراد کی بروقت طبی امداد علاج ومعالجہ کرنے کے علاوہ متاثرہ افراد کی شناخت کیلئے ڈاکٹر محمد عبدالسلیم میڈیکل آفیسر ، ڈاکٹر بی راجو کی قیادت میں تمام مواضعات میں گھر گھر تفصیلی سروے کیا جارہا ہے جس میں عوام کی مکمل طبی جانچ پڑتال کرتے ہوئے ضروری ادویہ دیئے جارہے ہیں ۔ ڈاکٹر محمد عبدالسلیم میڈیکل آفیسر نے مقامی عوام کو سردی ، کھانسی و بخار سے متاثرہ افراد کی تفصیلات مقامی آشا ورکروں کو فراہم کرنے و کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے طبی عملے کے ساتھ تعاون کرنے کا مشورہ دیا ۔