مدور چیریال میں غیرمعلنہ برقی کٹوتی

   

حسن آباد ۔یکم مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جیسے ہی ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہوا ضلع سدی پیٹ کے بیشتر منڈلوں بالخصوص حسن آباد برقی سب ڈیویژن میں شامل کوہیڈا ، اکنا پیٹ ، مدور ، چیریال ، کمراویلی منڈلس کے مختلف مواضعات میں عین افطار سے قبل و سحر کے اوقات میں متعدد غیر معلنہ برقی کٹوتی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے وجوہات بتانے سے محکمہ برقی کے متعلقہ حکام قاصر ہیں ۔ نمائندہ سیاست گذشتہ دو دنوں سے حسن آباد کے برقی ڈیویژن انجنیئر رامچندریا و چیریال اے ڈی ای دامودھر ریڈی سے سحر و افطار کے اوقات برقی کٹوتی سے متعلق استفسارات کرنے پر غیر اطمینان بخش جواب دیا جارہا ہے ۔