حسن آباد۔/21 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کی طرف سے نئی ریاست تلنگانہ کو سرسبز و شاداب بنانے کی غرض سے باوقار طور پر تعمیر کئے گئے کالیشورم پراجکٹ کے آج وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے رسمی افتتاح و قوم کے نام معنون کرنے کے پُرمسرت موقع پر آج تلنگانہ راشٹرا سمیتی منڈل کمشنر مدور چیریال و کمراویلی منڈلس میں بڑے پیمانے پر ٹی آر ایس کارکنوں نے زبردست آتشبازی کرتے ہوئے جشن منایا اور آپس میں شرینی تقسیم کی۔ منڈل مستقر مدور میں ٹی آر ایس ریاستی قائد جناب انجینئر محمد شریف الحسن کی زیرقیادت سینکڑوں ٹی آر ایس کارکنوں نے تاریخی عید گاہ تا بس اسٹانڈ ریالی نکال کر آتشبازی کی۔ مسرس پی کرشنا ریڈی، بنڈی چندریا، کے جناردھن ریڈی، چندرامولی ، دامیرا ملیشم، یسوع و دیگر نے کے سی آر کی تصاویر کو دود ھ سے نہلاکر کالیشورم آبپاشی پراجکٹ کی تعمیر و افتتاح پر اپنی دلی مسرت کا اظہار کیا۔ کمراویلی منڈل مستقر پر معاون رکن منڈل پریشد جناب محمد لعل باگن نواز پٹیل کی قیادت میں ٹی آر ایس کارکنوں نے جشن منایا۔