حیدرآباد ۔ 3 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میں واقع مدھانی کے مختلف شعبوں میں مخلوعہ اپرینٹس پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ کل 140 مخلوعہ اپرینٹس میں گریجویٹ اپرینٹس ( انجینئرنگ ) کی 40 ٹکنیشن ( ڈپلومہ ) اپرینٹس کی 30 اور ٹکنیشن اپرینٹس کی 70 نشستوں پر بھرتی کی جائے گی ۔ انجینئرنگ میں میٹالرجی انجینئرنگ ، میکانیکل انجینئرنگ ، الیکٹریکل ، سیول ، ای سی ای ائی ٹی کے شعبوں میں متعلقہ شعبہ کے لحاظ سے بی ای ، بی ٹیک کامیابی لازمی ہے ۔ امیدوار کی عمر اپرینٹس شرائط و ضوابط کے لحاظ سے ہونی چاہئے ۔ امیدواروں کو اسٹائیفنڈ کی شکل میں 9 ہزار روپئے ادا کئے جائیں گے جب کہ ٹکنیشن ( ڈپلومہ ) اپرینٹس کے لیے میٹالرجی ، میکانیکل ، الیکٹریکل ، کمرشیل اینڈ کمپیوٹر پریکٹس ، سیول کے سبجکٹ میں ڈپلومہ کامیابی لازمی رہے گی ۔ اسٹائیفنڈ کی شکل میں ہر ماہ 8 ہزار روپئے ادا کئے جائیں گے ۔ ٹیکنیشن اپرینٹس شعبوں میں مشینیسٹ ، ٹرنر ، ویلڈر کے لیے ریگولر طریقہ کار میں آئی ٹی آئی کامیاب ہونا چاہئے ۔ اسٹائیفنڈ مشینسٹ ، ٹرنر اپرینٹس کے لیے ماہانہ 8050 روپئے اور ویلڈر اپرینٹس کے لیے 7700 روپئے ماہانہ ادا کیا جائے گا ۔ اکیڈیمک نشانات اور ریزرویشن کی بنیاد پر انتخاب کیا جائے گا ۔ درخواست بذریعہ آن لائن کرنی ہوگی ۔ ناٹس پورٹل کے ذریعہ درخواست دینے کی آخری تاریخ 10-11-2021 مقرر ہے ۔ مدھانی پورٹل کے ذریعہ درخواست کی آخری تاریخ 13-11-2021 ہے ۔ ویب سائیٹ
midhani-india.in
ملاحظہ کریں ۔۔ ع