عظمت اللہ حسینی کنوینر مقرر،37 ارکان کی شمولیت
حیدرآباد۔/16 جولائی، ( سیاست نیوز) صدر کانگریس ملکارجن کھرگے نے تلنگانہ میں انتخابی تشہیر کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی ہے۔ کے سی وینوگوپال جنرل سکریٹری انچارج تنظیمی امور کے مطابق سابق رکن پارلیمنٹ مدھو یاشکی گوڑ تشہیری کمیٹی کے صدرنشین ہوں گے جبکہ پی سرینواس ریڈی سابق رکن پارلیمنٹ کو معاون صدرنشین اور سید عظمت اللہ حسینی کو کنوینر مقرر کیا گیا۔ ایگزیکیٹو کمیٹی میں 37 قائدین کو شامل کیا گیا جن میں جے کسم کمار، پروین ریڈی، کے کارتیکا گوڑ، محمد جاوید اکرم، نریندر مدیراج، جے دھنا لکشمی گوڑ، دیاکر گوڑ، ورنگل روی، ناگنا، کے وینکٹیش، راملو یادو، داس گوڑ، کرونا کر ریڈی، جی روہت، بی شنکر، کے وینکٹیش، گوپال ریڈی، ایس ملیش، ایس سرینواس، سی ایچ راتھوڑ، کے شیوا کمار، کے وجئے کمار، اے ایم خاں اور دوسرے شامل ہیں۔ خصوصی مدعوئین کے طور پر صدر پردیش کانگریس، سی ایل پی لیڈر ، کونسل میں قائد اپوزیشن، پردیش کانگریس کے ورکنگ پریسیڈنٹس، ارکان پارلیمنٹ و ارکان مقننہ، سابق ارکان پارلیمنٹ اور سابق ارکان مقننہ، ضلع کانگریس صدور، محاذی تنظیموں کے ریاستی سربراہ اور قومی عہدیدار شامل کئے گئے ہیں۔ر