بالا گھاٹ: مدھیہ پردیش کے بالا گھاٹ ضلع کے کرنا پور علاقے میں آج صبح سویرے پولیس سے مڈبھیڑ میں دو ماؤ نواز ہلاک ہوگئے ۔ جائے وقوعہ سے نکسلیوں کا سامان بھی برآمد ہوا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ، مہاراشٹرا اور چھتیس گڑھ سے متصل ضلع بالا گھاٹ کے کرناپور پولیس اسٹیشن کے جنگل میں ماؤنوازوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر دیر رات گئے پولیس کی مشترکہ فورس کو موقع پر بھیجا گیا۔ آج صبح کے اوائل میں نکسلی اورپولیس آمنے سامنے ہوگئے۔اس دوران فائرنگ میں دو نکسلی ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس ٹیم اس علاقے میں ابھی بھی نکسلیوں کی تلاش کر رہی